ولادیمیر پیوٹن

پریگوگین نے غلطیاں کیں لیکن کامیابیاں بھی حاصل کیں، ولادیمیر پیوٹن

ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پہلی بار ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد ویگنر گروپ کے رہنما یوگینی پریگوگین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ روسی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ روس کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں پریگوگین موجود تھے اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس واقعے کو ایک المیہ قرار دیا اور کہا کہ سب سے پہلے میں متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ میں پریگوگین کو 1990 کی دہائی کے اوائل سے جانتا ہوں۔ اس نے زندگی میں سنگین غلطیاں کیں لیکن اس نے کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ ولادیمیر پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں پریگوگین کل افریقہ سے واپس آئے اور وہاں کے کئی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں لیکن ان میں کچھ وقت لگے گا۔
ماسکو کے قریب طیارہ حادثہ میں پریگوگین کچھ قریبی لوگوں سمیت ہلاک ہوئے یاد رہے کہ واگنر گروپ کے سربراہ کی ممکنہ دہشت گردی کے بارے میں سنگین افواہیں زیر گردش تھیں۔ جون میں روس کی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کے بعد پیوٹن نے پریگوگین کو "غدار” قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار