ٹرمپ گرفتاری

انتخابات میں مداخلت، ٹرمپ نے گرفتاری دے دی

ویب ڈیسک: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج کو بدلنے کی کوشش کے کیس میں گرفتاری پیش کر دی جس کے بیس منٹ بعد وہ کاؤنٹی جیل سے ایرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔ اس کیس میں ان کی ضمانت پہلے ہی ہوچکی ہے۔
ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں اپنی شکست کو تبدیل کرنے کی مبینہ کوششوں سے منسلک دھوکہ دہی اور سازش کے سنگین الزامات ہیں۔ اس مقدمے میں گرفتاری دینے کے لیے وہ جمعرات کی شام اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل پہنچے، اس بار واقعہ مختلف اس لئے بھی شمار کیا جاتا ہے کہ ٹرمپ نے گرفتاری دی ہے انہیں زبردستی اریسٹ نہیں کیا گیا۔
امریکی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فوجداری جرائم کا الزام نہیں لگا البتہ ٹرمپ چار مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان پر مجموعی طور پر 91 الزامات ہیں۔ اٹلانٹا کے ہوائی اڈے پر اپنے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ٹرمپ نے گرفتاری کے بارے میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہاں جو کچھ ہوا وہ انصاف کا مذاق ہے۔ ہم نے کچھ غلط نہیں کیاجسے ہر کوئی جانتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر