تاجر دوست سکیم

ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر

ویب ڈیسک: ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم ناکام ہوگئی ،سکیم میں دکانداروں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر رہی ۔
ذرائع کے مطابق تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر 105تاجروں نے رضاکارانہ رجسٹریشن کروائی تھی۔
چیئرمین ایف بی آر نے سکیم میں رجسٹر تاجروں کی معلومات نہ دینے کی ہدایت کی ہے،تاجر دوست سکیم کے تحت تقریباً31لاکھ ریٹیلرز کو نیٹ میں لانے کے پلان تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اوراسلام آباد میں تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ،سکیم کا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا۔
تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس1200روپے ہوگا،ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15جولائی 2024 سے ہوگی۔
سکیم کے تحت 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی15 تاریخ کو وصولی ہوگی ،پورے سال کا ٹیکس یکمشت ادا کرنے پر 25فیصد رعایت جبکہ سال 2023کے گوشوارے جمع کرانے پر بھی 25فیصد رعایت ملے گی۔
چھوٹے تاجروں،دکانداروں، ہول سیلرز ،ریٹیلرز سمیت مینوفیکچررز کم ریٹیلرز ،امپورٹر کم ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا۔
تاجر،دکاندارموبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔
رجسٹریشن ٹیکس سہولت سنٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی قومی سطح یا بین الاقوامی چین کے اسٹور یونٹ پر اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایجنسیوں کےکام نہیں،طریقہ کارپراعتراض ہے :اسلام آباد ہائیکورٹ