ارجنٹینا میں مہنگائی

ارجنٹینا میں مہنگائی بے قابو، عوام دکانیں لوٹنے لگے

ویب ڈیسک: ارجنٹینا میں مہنگائی بے قابو، شہریوں نے حکومتی کوششوں سے مایوس ہو کر دکانیں لوٹنا شروع کر دیں، جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں بدترین مہنگائی کے باعث عوام شدید پریشان ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارجنٹائن میں بدترین معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب شہریوں نے دکانیں لوٹنا شروع کر دیں۔ دکانوں میں لوٹ مار کے باعث کئی کاروباری افراد نے خوف کے باعث اپنی دکانیں ہی بند کر دیں جبکہ کچھ دکانداروں نے اپنے سرمائے کی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھ لیا۔ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کس طرح ایک دکان سے لوٹ مار کر رہے ہیں جبکہ کاؤنٹر سے کیش بھی نکال کر فرار ہو گئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ارجنٹینا میں مہنگائی کا کیا عالم ہے۔
ارجنٹینا پولیس نے لوٹ مار میں ملوث کئی شہریوں کو گرفتار بھی کر لیا جبکہ ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی