برکس اتحاد

برکس اتحاد میں چھ نئے ممالک شامل کیے جانے کا عندیہ

ویب ڈیسک: برکس اتحاد کے رہنماؤں نے اعلان میں کہا ہے کہ اگلے سال سے چھ نئے ممالک کو اس تنظیم میں شامل کیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے مطابق ان ممالک میں ارجنٹائن، مصر، ایران، ایتھوپیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں اور ان کو گروپ کا نیا رکن بننے کے لیے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برکس اتحاد میں نئے اراکین کی باضابطہ رکنیت یکم جنوری 2024 سے شروع ہوگی۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں نے اس ہفتے جوہانسبرگ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں برکس اتحاد کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ یہ 2010 کے بعد برکس کی پہلی توسیع ہوگی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ رکنیت میں یہ توسیع تاریخی ہے جو دنیا کی معیشت کے ایک چوتھائی حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اراکین نے کہا کہ برکس اتحاد کا یہ گروپ عالمی معاملات میں گروپ آف سیون (جی 7) کے غلبے کا مقابلہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا