افغان مہاجرین وطن واپس

پاکستان سے 827 افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزارت برائے افغان مہاجرین و دیگر امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 827 افغان مہاجرین پاکستان سے اپنے ملک واپس پہنچ گئے۔ وزارت کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 815 افراد رضاکارانہ طور پر واپس آئے تاہم 13 دیگر کو پاکستان کی جیلوں سے رہا کر کے افغانستان بھیج دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ نے واپس جانے والے افغان مہاجرین کی مدد کی ہے۔
وزارت برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ 2,589 افغان مہاجرین ایران سے اپنے ملک آئے۔ سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1,062 واپس جانے والے افغان باشندوں کو اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کو امداد کے لیے متعارف کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے، بیرسٹر گوہر