الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بہت دیر ہو چکی۔ الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے۔
انہوں نے کہا کہ کسی سے نہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور نا ہی کوئی بیک ڈور رابطے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے دو ٹوک الفاظ مِیں واضح کر دیا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی ائی نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے تمام تنازعات ختم جبکہ پی اے سی چیئرمین شپ کے لئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر مزید کہا کہ الیکشن سے جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرے حالانکہ قانون کے تحت جو سرٹیفکیٹ 7 دن میں ملنا تھا وہ آج تک نہیں ملا۔ الیکشن کمیشن جلد پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف