صحت کارڈ اصلاحات

صحت کارڈ میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں، ڈاکٹر ریاض انور

ویب ڈیسک: محکمہ صحت کی جانب سے پہلی ای کھلی کچہری کے موقع پر مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ ادوایات کی کمی اور بروقت اطلاع نہ دینے پر ڈی ایچ اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، اس حوالے سے انہوں نے ہدایات جاری کر دیں، محکمہ صحت کی جانب سے پہلی ای کھلی کچہری کے موقع پر مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور، سیکٹری ہیلتھ اسلم وزیر نے مسائل سوشل میڈیا پر براہ راست سنے۔ اس موقع پر سیکٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ محکمہ صحت میں شفافیت اور مریضوں کو تمام بہتر سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ بند ہونے کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، صحت کارڈ میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ محکمہ صحت میں جزا وسزا کا عمل شروع کر رہے ہیں، صوبہ بھر کے تمام ایم ٹی آئیز ہاسپٹلز کیلئے ایک رولز ہونگے، سیکٹری ہیلتھ اسلم وزیر نے اس موقع پر کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے کی دادرسی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور