پشاور میں جرائم

پشاور میں جرائم بڑھنے لگے، مختلف واقعات میں 122 افراد قتل

ویب ڈیسک: پشاور میں جرائم کی تعداد بڑھنے لگی، ذرائع کے مطابق مختلف واقعات میں 122 افراد قتل کئے گئے ہیں۔ جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کوشاں لیکن اسے کامیابی کیلئے مزید کوششیں کرنا ہوںگی، تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف واقعات کے دوران 122 افراد قتل جبکہ اقدام قتل کے 203 واقعات رونما ہوئے، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعات میں زیادہ تر کی وجوہات جائیداد تنازعہ یا رقم لین دین قرار پائی ہیں، پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ 6 بچوں کو لین دین کے تنازعے پر اغواء کیا گیا جن میں 5 بچے بازیاب کرا لئے گئے، ایک تاحال لاپتہ ہے جبکہ دو افراد پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے، ان واقعات میں قتل کے متعدد مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای