ملک گیر ہڑتال

حکومت سخت فیصلے واپس لے ورنہ ملک گیر ہڑتال کریں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سخت فیصلے واپس لے ورنہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔
ویب ڈیسک: لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ختم ہوگئی ، نگران وزیراعظم نے حلف لیا اور آتے ہی فوراہی پٹرول کی قیمت 20 روپے بڑھادی گئی، جس کی25 ہزارتنخواہ ہواور بل 40ہزار آجائے وہ کیسے گزارہ کرے گا ، 16 اقسام کی ٹیکسز لگاکرکیوں عوام کا خون چوساجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا بس نہیں چلتا عوام کی سانس پر بھی ٹیکس لگا دے ، ہم ملک گیر ہڑتال کریں گے کہ حکومت سخت فیصلے واپس لیں، پاکستان کایہ حال ہے کبھی ہم ایک ملک سےقرض مانگتےہیں کبھی دوسرے ملک سےقرض مانگتےہیں۔
امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ تشدد کا شکار رضوانہ بیٹی سےملنے گیا،بچی کی والدہ نے بتایاکہ13ہزارتنخواہ پرجج کی بیوی کے حوالےکیا ، رضوانہ بچی کے بازوکودیکھا جو ٹوٹاہوا تھا، بچی کا سرپرہاتھ لگایا اس کے سرپرکیڑے پڑے ہوئےتھے۔
انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ گیا، وہاں معصوم لوگوں کے گھرجلائے گئے ، اس وقت ملک میں انصاف نہیں ، نظام درہم برہم ہے ، یہاں ایک جماعت ہےجو سب کے ساتھ کھڑی ہےوہ جماعت اسلامی ہے، یہ لاہورآپ کا ہے، اس لاہورکو وہی مقام دے دیں جوعلی ہجویری نے دیاتھا، یہ شہرچوروں اور ڈاکوں کانہیں ہے،یہ شہرلاہورآپ کاہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ زیر عتاب، معطلی شروع