بجلی ٹیرف

گزشتہ ڈیڑھ سال میں بجلی 80 فیصد تک مہنگی ہوئی ہے

ویب ڈیسک: ڈیڑھ سال کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 50 سے 80 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمرشل بلز پر 78 فیصد ٹیکسز جبکہ گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح 50 فیصد سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ٹیرف میں بھی 15 روپے 41 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 80 فیصد تک بڑھنے سے فی یونٹ 13.48 روپے سے بڑھ کر 24.39 روپے ہوگیا ہے۔ ٹیرف میں 15 روپے41 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ برسوں کے دوران مختلف درجوں کا ٹیرف 50 فیصد سے 80 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔
نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 80 فیصد تک بڑھی ہے ان کیلئے 10 روپے 91 پیسے اضافے کیساتھ فی یونٹ 13 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 24 روپے 39 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 200 یونٹ تک کے بلز میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جو یونٹ 18 روپے 95 پیسے کا تھا وہ 11 روپے 91 پیسے اضافے کے ساتھ 30 روپے 86 پیسے ہو گیا ہے۔ 300 یونٹ والے صارفین کا ٹیرف 12 روپے 91 پیسے بڑھنے سے یونٹ 22 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 35 روپے 4 پیسے ہو گیا ہے۔ اس طرح 400 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 14 روپے41 پیسے اضافے کے ساتھ فی یونٹ بجلی 39 روپے 94 پیسے کی ہو چکی ہے۔ 500 یونٹ اور اس سے اوپر بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ڈیڑھ سال میں فی یونٹ 15 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا ہے اور 700 یونٹ سے اوپر والوں کو بجلی 50 روپے 63 پیسے فی یونٹ مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب کی قیادت میں 3ہزار کارکنان پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ