سٹاک مارکیٹ

سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس کی کمی

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا منفی دن رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 525 پوائنٹس کم ہو کر 46244 بند ہوا۔ حصص بازار میں 20 کروڑ شیئرز کے سودے 8.98 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپے کم ہو کر 6895 ارب روپے ہے۔ دوسری طرف انٹربینک میں ایک روپے 40 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 304 روپے 45 پیسے تک پہنچ گئی۔ منگل کے روز انٹربینک میں ایک ڈالر ایک روپے 6 پیسے مہنگا ہو کر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھائو 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے اضافے کے ساتھ 202675 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا