امریکہ میں آذان

تاریخی فیصلہ، امریکہ میں لاؤڈ سپیکر پر آذان کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: نیویارک کی مساجد میں جمعے کی آذان لاؤڈ سپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے. مسلم کمیونٹی نے امریکہ میں ہونے والے اس تاریخ ساز فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اب جمعے کی آذان کی گونج سنائی دے گی کیونکہ شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کے لیے آذان لاؤڈ سپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی آذان لاؤڈ سپیکر پر دی جا سکتی ہے جبکہ رمضان المبارک میں مغرب کی آذان بھی لاؤڈ سپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔
نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور انہوں نے محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جبکہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد