جنوبی افریقہ میں آگ

جنوبی افریقہ، 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 52 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 52 افراد ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق رات ڈیڑھ بجے عمارت میں آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ زیر عتاب، معطلی شروع