سمندری طوفان فلوریڈا

سمندری طوفان ایڈالیا فلوریڈا سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: سمندری طوفان ایڈالیا امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد جارجیا کی طرف بڑھنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی ساحلی ریاستیں سمندری طوفان کی زد میں ہیں، ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ایڈالیا کی شدت کیٹگری 3 سے کم ہو کر کیٹگری ون ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت مزید کم ہونے کا امکان ہے، سمندری طوفان کے فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد 3 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سمندری طوفان مرکز نے فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولینا کے جنوبی حصوں میں سمندری طوفان اور طوفانی لہروں کی وارننگ جاری کر دی جبکہ متاثرہ ساحلی پٹیوں سے شہریوں کی نقل مکانی بھی شروع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے امریکا میں مقیم اپنے شہریوں کو سمندری طوفان ایڈالیا سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری طوفان اور خراب موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے خصوصی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان