اخراجات آمدن

اخراجات کا تخمینہ آمدن سے دگنا، شہری ذہنی دبائو کا شکار

ویب ڈیسک: آمدن اور اخراجات میں سو فیصد سے زائد کے فرق آنے کے بعد سفید پوش اور متوسط طبقہ ڈپریشن کا شکار ہو گیا ہے، پشاور میں 80 فیصد سے زائد سفید پوش طبقہ ڈپریشن کے باعث آرام کی گولیاں استعما ل کرنے لگا، عوام کی آمدنی اور اخراجات میں بہت زیادہ فرق بڑھ گیا ہے، لوگ بچوں کی تعلیم اور علاج معالجہ پر اٹھانے والے اخراجات بچا کر بھی گزارہ نہیں کر پا رہے ہیں جس سے شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ شدید ڈپریشن کے باعث سفید پوش طبقہ، مزدور طبقہ اور متوسط طبقہ ایک وقت کے کھانے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ شدید ڈپریشن کے باعث سفید پوش طبقے اور متوسط طبقے کے گھروں میں لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ کئی مہینوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اور اگر صورتحال یہی رہی تو حالات مزید ابتر ہو جائینگے۔ ڈپریشن کے شکار مریضوں میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس