آٹا اور چینی کی قیمتوں میں مزید10روپے فی کلو کا اضافہ

ویب ڈیسک:مارکیٹ میں چینی اور آٹا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے 20 کلو اور 80کلو آٹا کی بوری کی قیمت میں بڑھنے کے ساتھ ساتھ چینی کی بوری مزید5سو روپے اضافہ کے ساتھ10ہزار روپے کی ہوگئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پشاور کے مختلف علاقوں میں80کلو آٹاکی بوری پانچ سو روپے اضافہ کے ساتھ11ہزار 5سوروپے کی ہوگئی ہے
اس کے علاوہ20 کلو آٹا کا تھیلابھی ایک سو سے2سو روپے اضافہ کے ساتھ 28 سواور 29سوروپے میں فروخت ہو رہا ہے اس طرح چینی کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے پشاورمیں چینی کا مصنوعی بحران پیداکرنے کی وجہ سے پیر کے روز مارکیٹ میں چینی کی بوری 10ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے تین دنوں کے دوران چینی کی بوری کی قیمت میں ساڑھے تین ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس سے صارفین کو مشکلات اور ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کا فائدہ ہورہاہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار