صوابی، نوجوان نے بھائیوں کی مددسے منگیتر کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک:نوجوان نے بھائیوں سے مل کر اپنی منگیتر کو قتل کرکے لاش دریائے سندھ کے بیلہ جات میں پھینک کر فرار ہوگئے سعید خان سکنہ جہانگیرہ ضلع نوشہرہ نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ کی منگنی چھ ماہ قبل اپنے ہی گاں کے کامران سے ہوئی تھی گزشتہ روز کامران اور ان کے اپنے بھائیوں عمران اور ارشد نے باہمی مشورہ سے خیرات کے بہانے ان کی بہن کو گھر سے لے گئی اور بعد ازاں ان کی لاش قتل شدہ دریائے سندھ کے بیلہ جات واقع موضع جہانگیرہ سے برآمد ہوئی جسے اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش وہاں پھینک دی تھی تورڈھیر پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،سپیکر خیبرپختونخوا کاالیکشن کمیشن کو خط