مغوی بازیاب، اغوا کار کینٹ پولیس کے ہتھے چرھ گئے

پشاور: کینٹ ڈویژن پولیس کی اہم کارروائی، 10 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے 2 مغوی بازباب کرا لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق 10 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے زنجیروں میں جکڑے 2 مغوی بحفاظت بازباب کرا لئے گئے۔
خطرناک اغواء کار گینگ کا سرغنہ گرفتار، گرفتار مرکزی ملزم ضلع خیبر علاقہ کوکی خیل کا رہائشی ہے۔ اغواء کاروں نے ٹرانسپورٹ تاجر کو مورخہ 6ستمبر کو دوستوں کے ہمراہ تھانہ سربند کے علاقہ اچینی ڈبل روڈ سے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا اور اس کے بعد مغویوں کے ورثاء سے 10 کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کا سی سی پی او سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاورخصوصی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویوں سید گل اور حکیم خان عرف سہیل کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
مغویوں میں حکیم خان عرف سہیل ٹرانسپورٹ تاجر ہے، جن کی اغوائیگی کی بابت تھانہ سربند میں 17ستمبر2023 اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا۔
یاد رہے کہ اغواکاروں کے رشتہ داروں نے دونوں مغوی بازیاب کرانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، کلاس فور کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑ گیا