خیبرپختونخواکوامدادی اداروں سے 38ارب 12کروڑملنے کی توقع

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے اکتوبر کے اختتام تک بین الاقوامی امدادی اداروں سے 38ارب 12کروڑ روپے سے زائد ملنے کی امید لگا لی ہے ۔ مذکورہ رقم میں 34ارب 38کروڑ سے زائد قرض جبکہ 3ارب 73 کروڑ سے زائد گرانٹ کی مد میں ملنے کو توقع ظاہر کی ہے ۔ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ کیلئے مجوزہ ترقیاتی پروگرام میں 11غیر ملکی امدادی اداروں سے فنڈز ملنے کا امکان ہے پہلے چار ماہ اکتوبر میں مکمل ہونگے تب تک توقع ہے کہ 38ارب 12 کروڑ 80 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے جن میں 34ارب 38کروڑ93لاکھ 40ہزار روپے قرض جبکہ 3ارب 73کروڑ86لاکھ 80ہزار روپے گرانٹ کی صورت میں ملیں گے
یہ رقم مجموعی طور پر 51ترقیاتی منصوبوں کیلئے فراہم کی جائیگی ایشیائی ترقیاتی بینک سے 18ترقیاتی منصوبوں کیلئے 14ارب 16کروڑ70لاکھ روپے کا قرض، انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایجنسی سے 6منصوبوں کیلئے 14ارب 20لاکھ کا قرض، عالمی بینک سے 7منصوبوں کیلئے 4ارب 58کروڑ30لاکھ کا قرض ، جرمن بینک سے 8منصوبوں کیلئے دو ارب 21کروڑ20لاکھ کی گرانٹ،سعودی بینک سے 2منصوبوں کیلئے 93کروڑ90لاکھ کا قرض اور گرانٹ ، چین سے ایک منصوبے کیلئے 69کروڑ70لاکھ کی گرانٹ، انٹرنیشنل فنڈ برائے زرعی ترقی سے ایک منصوبے کیلئے 66کروڑ70لاکھ کا قرض، امریکی امدادی ادارے سے 3منصوبوں کیلئے 43کروڑ30لاکھ کی گرانٹ، ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ سے تین منصوبوں کیلئے 31کروڑ90لاکھ کی گرانٹ،اٹلی سے ایک منصوبے کیلئے 8کروڑ30لاکھ کا قرض جبکہ کورین ایجنسی سے ایک منصوبے کیلئے ایک کروڑ70لاکھ کی گرانٹ ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ظلم وجبر کی انتہا، 7فلسطینی شہید،لاشیں چھت سےپھینکی گئیں