لندن روانہ

مریم کے بعد شہباز بھی نوازشریف کیلئے اہم پیغام لیکر لندن روانہ

چیف آرگنائزر مسلسم لیگ ن مریم نواز کے بعد ن لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن روانہ ہوگئے۔
ویب ڈیسک: مریم نواز آج صبح لندن کے لیے روانہ ہوئیں جس کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد لاہور سے دوبارہ لندن روانہ ہوگئے
شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے وہ لاہورسے براستہ دوحہ لندن جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن میں پہنچیں گے جہاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کو اہم ملاقات ہوگی۔
اس ملاقات میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن جا رہے ہیں، وہ لندن میںِ نواز شریف سے مشاورت کریں گے اور جلد وطن واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کا بیانیہ چوری کی فوٹیج پر بنایا گیا ہے،سلمان اکرم راجہ