پشاور’ جشن میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: پشاور میں عیدمیلاد النبی ۖ مکمل مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں 12ربیع الاول کی آمد کی خوشی میں شہر کے مختلف مقامات پرمساجد اورگھروں کو برقی قمقموںسے سجایا جا رہا ہے جبکہ بعض تجارتی مراکز اور ہوٹلز پر بھی رنگ برنگے برقی قمقوں سے چراغاں کیا گیا ہے اس سلسلے میں پشاور میں12 ربیع الاول کی مناسبت سے شیڈول کردہ مرکزی جلوس کیلئے بھی انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ادھر12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے موقع پر پشاور شہر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مختلف محافل شبینہ کیلئے سیکورٹی کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں قتل شدہ نعش برآمد، تفتیش شروع کر دی گئی