پشاور، ٹک ٹاک پردوستی کے بعدلڑکی سے زیادتی،14سالہ طالبہ اغوا

ویب ڈیسک: پشاور میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد شادی کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جبکہ بہاری کالونی سے کم عمر طالبہ کو اغواء کرلیا گیا ہے ۔مسماة ( ث) نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ 7ماہ قبل ٹک ٹاک پر اس کی ہشتنگری کے رہائشی عبدالباسط کے ساتھ دوستی قائم ہوگئی تھی، گزشتہ روز وہ بیوٹی پارلر آئی تھی تاہم وہاںلیٹ ہو گئی اور اکیلی گھر نہیں جا سکتی تھی ۔
اس نے عبدالباسط کو فون کیا تو باسط نے اسے اپنے پاس بلایا اور والدہ کی مدد سے اسے شادی کا جھانسہ دیکر گھر لے گیا اور وہاں رات کو اس سے زیادتی کی ۔ مدعیہ نے بتایا کہ ملزم نے اسے اگلے روز گھر سے نکال دیا ۔ پولیس نے باسط اور اس کی والد ہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔ ادھر تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بہاری کالونی کے رہائشی مسمی (ا)نے بتایا کہ اس کی 14سالہ بیٹی مسماة ( ح) سکول جانے کے لئے گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی۔ انہوں نے معلومات کی تو پتہ چلا کہ اسے ملزم منیر حسن سکنہ حسن گڑھی نے بہلاپھسلا کر مبینہ طور پر اغواء کرلیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت