مطالبات کے حق میں ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے روز میں داخل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے تدریسی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں آج تیسرے ہفتے بھی احتجاج جاری رہا۔ احتجاج کے دوران ڈاکٹر زبیر ظاہر چیرمین پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاوس افیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور نوٹیفکیشن جلد جاری جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ٹی ایم اوز کی کیٹگری بی کے نوٹیفیکیشن پر عمل در امد کیا جائے ۔
ڈاکٹر زبیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں سیکیورٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنے سمیت ایم ٹی آئیز ہسپتالوں میں فیکلٹی کو جاب سیکورٹی دی جائے اور ان کی پروموشنز پی ایم ڈی سی کے قوانین کے تحت کئے جائیں۔
چیرمین پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج حیات اباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ 27 ستمبر کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور اور 28 ستمبر کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں احتجاج ہو گا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں آج تیسرے ہفتے بھی احتجاج جاری رہا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف