اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی کامیاب کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں حیات اللہ، احمد خان اور فیاض الدین شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ملزمان کو پشاور اور لوئر دیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن سرکل پشاور کے مطابق ملزم حیات اللہ غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنانے جبکہ ملزم احمد خان جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ہے۔
گرفتار ملزم فیاض الدین نے سال 2015 میں پاکستان پوسٹ میں دوران تعیناتی 3 لاکھ 69 ہزار 600 روپے کی خوردبرد کی ہے۔ ملزم تیمرہ گرہ پوسٹ آفس میں تعینات تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے سکول طالبات کے وظائف کی مد میں وصول ہونے والی رقم میں خوردبرد کی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے، بیرسٹر گوہر