رواں مہینے صارفین کو بجلی کے مزید بھاری بھرکم بل موصول

ویب ڈیسک:گذشتہ ماہ کی نسبت رواں مہینے صارفین کو بجلی کے مزید بھاری بھرکم بل موصول ہوگئے ہیں گذشتہ مہینے جن صارفین کی جانب سے بل جمع نہیں کرائے گئے تھے ان صارفین کا بل بھی دوگنا زائد آیاہے جبکہ زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے ساتھ ساتھ2سو سے4سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی رگڑے گئے ہیں اور انہیں کئی ہزار روپے پر مشتمل اضافی بل بھیجے گئے ہیں
جس نے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع بشمول پشاورمیں گذشتہ مہینے بجلی کے ہزاروں روپے بل صارفین کو بھیجے گئے تھے جس کیخلاف صوبہ میں تاجروں اور گھریلو صارفین کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا تھا اور بل جمع کرانے سے انکار کیا گیا تھا جبکہ بعض صارفین نے قرضہ لے کر بھاری بھر کم بلز جمع کرائے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے بجلی کے بل قسطوں میں کردیئے تھے جنہوں نے صرف ایک قسط جمع کرائی ہے کہ اب انہیں دوبارہ بل قسطوں پر کرنے کی ضرورت پیش آگئی ہے اور جن لوگوں نے بل جمع نہیں کرائے ہیں جرمانہ کے ساتھ ان کے بل ڈبل ہوگئے ہیں
جس کی وجہ سے صارفین کے دوبارہ احتجاج کا امکان ہے پیسکوکے ذرائع نے بتایاکہ بجلی کے نرخوںمیں حالیہ تین روپے کا اضافہ شامل کرنے سے اگلے مہینے کے بجلی کے بل اس سے بھی زائد ہوں گے جس کیلئے صارفین کو تیار رہنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک ذخائر میں4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ