پشاور، بھاری منشیات کی دبئی سمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اے ایس ایف کی جانب سے بھاری منشیات کی دبئی سمگلنگ ناکام بنا دی گئِی۔ مسافر نے بھاری منشیات بیگ کے ہینڈل میں چھپا رکھی تھی جسے وہ دبئی سمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے 755 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔
ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق مسافر محمد فاروق دبئی جانے کیلئے پشاور ائیرپورٹ پہنچا، اس دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے بیگ کی چیکنگ کے دوران ہیروین کی نشاندہی کی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 755 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایئرپورٹ کی سیکورٹی فورس نے نہایت مہارت اور مستعدی سے بھاری مقدار میں منشیات کی دبئی سمگلنگ ناکام بنا دی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل