باچا خان ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی ہے۔ پاکستانی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے پشاور آنے والے مسافر سے باچا خان ایئر پورٹ پر بیگ گم گیا تھا جسے عملے نے ڈھونڈ کر مسافر کو لوٹا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگ میں 10 ہزار 825 یو اے ای درہم تھے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 8 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 4 موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیاء بھی بیگ میں موجود تھیں، تمام اشیاء فواد خلیل نامی مسافر کے حوالے کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر شہادت، امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا