پشاور، ریلوے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ریلوے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بھرپور احتجاج کیا۔ ملازمین نے رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کو پشاور سٹیشن پر روک کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی کے لئے جا رہی ہے جسے روک کر محکمہ ریلوے کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں احتجاج کیا۔
اس موقع پر ملازمین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ ملازمین کو دو ماہ سے تنخوا ہیں نہیں ملی ہیں جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، اس مہنگائی میں ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھنا ان ہیں زندہ درگور کرنے کےمترادف ہے۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر سٹی نے لگاتار چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا