اسد قیصر، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی عبوری ضمانت کی درخواست میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی کے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ایم پی اے عاقب اللہ اور ایم پی اے رنگیز خان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست میں عدالت نے 18 اکتوبر تک تو سیع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں دائر درخواست پر آج ہونے والی سماعت چھٹی کی بنیاد پر نہ ہوسکی۔ یاد رہے کہ ملزمان پر محکمہ تعلیم صوابی میں غیر قانونی بھر تیوں کا الزام ہے۔ ملزمان نے تنخواہوں کی مد میں 17 لا کھ 86 ہزار سے زائد کی رقم پر خزانے کو نقصان پحنچایا ہے۔ دوسری جانب اسد قیصر طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے، ان کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات