گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز ‘ مزید 14 گرفتار

ویب ڈیسک: محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 14 گرانفروشوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا ۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے چارسدہ رورڈ ‘ ناز سیمینا روڈ ‘ اشرف روڈ اور اندر شہر میں فوڈ پوائنٹس میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور معیار کو چیک کیا ۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے اور ناغے کے دن گوشت کی فروخت پر 14 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار افراد میں ناغے پر گوشت کی فروخت پر دو قصابوں ‘ ہوٹل مالک ‘ چائے فروش اور دیگر شامل ہیں ۔
راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر جنون سوار، شدید گولہ باری جاری، العودہ ہسپتال میں پینے کا پانی ختم