30افغان خاندان طورخم کے راستے افغانستان چلے گئے

ویب ڈیسک: 30 افغان خاندان رضا کارانہ طور پر طورخم کے راستے افغانستان چلے گئے ہیں۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان سے نکلنے کی ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان کے مختلف صوبوں میں غیر قانونی پر رہائش پذیر افغان شہری گزشتہ دو روز میں 16 ٹرکوں پر مشتمل 30 سے زائد خاندانوں کا رضاکارانہ طور پر طورخم بارڈر کے راستے اپنے وطن افغانستان چلے گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کسٹم کلئیر نس ایجنٹس نے افغانستان جانے والے خاندانوں کی گاڑیوں کی کلئیر نس شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جلسے کی اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑدھکڑ شرمناک ہے، بیرسٹر سیف