5جیلوں میں پھانسی گھاٹ کے رسے تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے 5جیل خانوں میں پھانسی گھاٹ کے رسے تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اس سلسلے میں محکمہ جیل خانہ جات کے ذرائع کے مطابق جیل خانوں میں ساڑھے چار سال سے سزائے موت کی سزا پر عمل درآمدجزوی طور پرمعطل ہے اور کسی بھی قیدی کو سزائے موت نہیں دی گئی ہے اس تناظر میں پشاور ، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ہری پور اوربنوں کے جیل خانوں میں پھانسی گھاٹ کے رسے پرانے ہوگئے ہیں جن کو تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے یہ رسے گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حال ہوئے ہیں اور قابل ا ستعمال نہیں رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ پھانسی گھاٹ کے رسے تمام جیل خانوں میں مرحلہ وار طور پر تبدیل کئے جائیں گے یادرہے کہ صوبے کے جیل خانوں میں200سے زائد سزائے موت کے قیدی منتظر پڑے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پولیس گردی جاری ہے، راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں کی ذمہ دار ہے