پاکستان کے شکر گزارہیں، بے جا تنگ نہیں کیاجارہا،افغان مہاجرین

ویب ڈیسک: افغان مہاجرین متحدہ عالمی شوریٰ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی لاکھوں افغانوں کی بے مثال میزبانی پر شکر گزار ہیں ، گزشتہ چالیس سال سے افغان مہاجرین پاکستان کے مختلف شہروں میں زندگی گزار تے آئے ہیں ، پاکستان میں افغان مہاجرین کو پہلے کسی نے تنگ کیا نہ اب کوئی تنگ کر رہا ہے،پشاور پریس کلب میں مہاجرین شوریٰ کے رہنمائوں بریال میاں خیل اور سید نقیب باچا نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں
ہمارا مطالبہ ہے کہ غیررجسٹرڈ افغانوں کی رجسٹریشن کی جائے۔ افغان مہاجر رجسٹریشن کے لئے مہاجرین بھی تیار ہیں۔ رجسٹریشن کے معاملے میں یو این ایچ سی آر نے بھی تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے افغان حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ مہاجرین کی آبادکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائے کیونکہ پاکستان سے جانے والے مہاجرین کے لئے وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طور خم بارڈر پر سامان پر ٹیکس ختم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے