عام انتخابات، امریکہ کا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت پر زور

ویب ڈیسک: پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے امریکہ نے تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت پر زور دیا ہے جبکہ اس کی یہ بھی خواہش ہے کہ عام انتخابات صاف و شفاف ہوں۔
امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات شفاف اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے ساتھ اور پاکستانی قوانین کے مطابق ہونے چاہئیں۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں امداد جاری رکھنے اور بحران کو پھیلنے سے روکنے کے امور پر بھی اتفاق کیا

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 فلسطینی شہید