چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ جو ایک دہائی تک چین کے اعلیٰ ترین اقتصادی عہدیدار تھے، دل کا دورہ پڑنے سے 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق لی کی چیانگ 2013 تک چین کے دوسرے طاقتور ترین رہنماء مانے جاتے تھے۔
چین کے ماہر معاشیات لی کی چیانگ نے کاروباری افراد کے لیے حالات بہتر کرنے کیلئَے بہت کام کیا جسے آج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب