نجی سکولو ں کی بھاری فیسیں،ہزاروں بچے سرکاری سکولوں میں داخل

ویب ڈیسک: مہنگائی کے باعث والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو نجی سکولزسے سرکاری تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری سکولز میں داخلوں کی شرح میں پچاس فیصد تک اضافہ ہو اہے محکمہ ابتدائی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ بدترین مہنگائی میں ماہانہ فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث والدین بڑی تعداد میں بچوں کو سرکاری سکولز میں داخل کرا رہے ہیں جس کے نتیجے میں سرکاری سکولز کی انرولمنٹ شرح میں اضافہ ہواہے پرائمری سکولز ،مڈل اور ہائی سکولزمیں نجی سکولزسے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ بچے منتقل کئے گئے ہیں جس سے سرکاری سکولز میں طلبہ کی گنجائش مقررہ حد سے زائد ہونے کی شکایات ہیں ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران نجی سکولز سے طلبہ کے ڈراپ آئوٹ میں اضافہ ہوا ہے جن میں سے90فیصد بچے سرکاری سکولز میں داخل کرائے گئے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت