سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس6سال بعد 52 ہزار پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان جا ری ہے اور 570 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ انڈیکس چھ سال کے بعد 52000پوائنٹس کی سطح سے اوپر پہنچ گیا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس کی وجہ پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے ساتھ آئی ایم ایف جائزہ مشن کا دو نومبر کو دورہ پاکستان ہے جس کے بعد پاکستان کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی اگلی قسط کے ریلیز ہونے کی توقع ہے جس نے اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحانات کو پیدا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ :جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ،سینئر قانون دان قتل ،4افراد زخمی