پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، معاملہ توتکار سے ہوتا ہوا فائرنگ تک جا پہنچا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی لڑائی میں کود کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع