”ہم 4 ہزار فلسطینی بچوں کو قتل کر دیں تو بھی کم ہے”

ویب ڈیسک:سابق امریکی صدر بارک اوباما کے مشیر اور امریکی وزارت خارجہ کے سابق سینئر عہدیدار سٹیورٹ سیلڈووٹز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم 4000 فلسطینی بچوں کو قتل کر دیں تو یہ بھی کم ہے۔ویڈیو میں اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو نیو یارک میں غالباً فلسطینی یا عرب ملک سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کی حلال فوڈ شاپ کے باہر کھڑے نفرت انگیز کلمات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حلال فوڈ شاپ پر کھڑا شخص سٹیورٹ سیلڈووٹز نے پوچھتا ہے کہ آپ نے کچھ خریدنا ہے؟ جس پر وہ کہتے ہیں کہ تم دہشتگرد ہو میں تمہیں ایک آنا بھی نہیں دینا چاہتا جس پر دکاندار امریکی وزارت خارجہ کے سابق عہدیدار سے کہتا ہے کہ میں کام کر رہا ہوں، اگر آپ نے کچھ نہیں خریدنا تو برائے مہربانی آپ یہاں سے چلیں جائیں، جواب میںسٹیورٹ سیلڈووٹز کہتا ہے کہ میں تمہاری دکان کے اندر نہیں کھڑا ہوا، کیا تمہارے پاس پرمٹ ہے دکان کا اور کیا تمہارے پاس امریکی شہریت ہے؟
جس پر دکاندار جواب دیتا ہے کہ میرے پاس لائسنس ہے اور میں امریکا میں ہی پیدا ہوا ہوں، آپ نے اگر کچھ نہیں خریدنا تو یہاں سے چلے جائیں۔ سٹیورٹ سیلڈووٹز دکاندار سے کہتے ہیں کہ تم دہشتگردوں کو سپورٹ کرتے ہو، تم ایک خطرناک آدمی ہو، اگر ہم 4000 فلسطینی بچوں کو قتل کر دیں تو یہ بھی کافی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا