اکبر ایس بابر کا تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اکبر ایس بابر نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ اکبر ایس بابر آج تین بجے پریس کانفرنس بھی کرینگے۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بانی ممبر ہوں اور پارٹی آئین ہم نے بنایا تھا جس میں ڈیموکریٹک کلچر رکھا تھا۔
اکبر ایس بابر نے مزید کہا ایسے نام نہاد انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں جس میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہو رہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا نوٹس لینے کی درخواست کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات