سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہائی کے بعد ایک بار پھرگرفتار

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک بار پھر گرفتارکرلیا گیا ۔
مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے سابق سپیکر اسد قیصر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا ‘تاہم مردان پولیس نے سینٹرل جیل مردان سے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سٹی میں 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہے، اسد قیصرکو تھانہ سٹی منتقل کیا گیا ہے۔
سابق سپیکر اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان بھیج دیا تھا۔
گزشتہ روز مردان کی عدالت نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ