کوہاٹ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ضعیف العمر شخص قتل

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کے توغ بالا چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ضعیف العمر شخص قتل۔
تفصیلات کے مطابق توغ بالا چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سفید ریش شخص کو قتل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت عبدالرحیم ولد محمد رحیم سکنہ لنڈیوال کے نام سے ہوئی۔
نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ وجہ قتل تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن