ملاکنڈ لیوی کو پولیس میں باقاعدہ ضم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:حکومت نے ملاکنڈ لیوی کو بھی پولیس میں باقاعدہ طور پر ضم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ۔
َخیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا 17 ویں اجلاس 6 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں ملاکنڈ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے سمری محکمہ قانون کو ارسال کردی جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ کے اجلاس میں لی جائے گی۔
دستاویزات کے مطابق تمام لیویز فورس کو باقاعدہ طور پر پولیس میں ضم کرکے تعینات کیا جائے گا‘لیویز فورس کو انضمام کے بعد سنیارٹی دی جائے گی۔
محکمہ داخلہ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ نے بھی اپنی اپنی رپورٹ جمع کر دی ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں ملاکنڈ لے لیویز کو پولیس کے ضم کرکے ڈی پی او لگانے کا فیصلہ بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت