اپر کوہستان حادثہ، گاڑی پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق لوٹر تھانہ کے قریب گاڑی پر پہاڑی تودہ آگرا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں تین افراد موجود تھے۔
اپر کوہستان لوٹر تھانہ کے قریب روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تین میں سے دو افراد کو ملبے سے نکال دیا گیا ہے جبکہ تیسرے بندے کی تلاش جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق تین میں سے دوافراد کی لاشیں گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تیسرے نامعلوم شخص کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں ہیں کہ وہ زندہ ہے یا زخمی ہے یا موقع پرگاڑی سے کود گیا تھا۔ تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا