کوہاٹ میں جمعیت علمائے اسلام کو بڑا جھٹکا

ویب ڈیسک :کوہاٹ میں جمعیت علمائے اسلام کو بڑا جھٹکا‘سابق رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) شاداد خان خاندان نے اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار عباس خان آفریدی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق شاداد خان نے تحصیل کلاچی میں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عباس خان آفریدی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقاعدہ طورپر حمایت کا اعلان کیا۔
شاداد خان 2018کے انتخابات میں جمعیت علمائے کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔
اس موقع پر شاداد خان کہنا تھا کہ اپوزیشن میں رہ کر عوام کے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے ہیں علاقے کے بہتر مستقبل کے لئے عباس خان آفریدی کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کی وجہ بن گئی جو جمعیت علمائے اسلام کے لئے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ