پشاور، خیبر پختونخوا میں‌رواں‌سال دہشت گردی واقعات،سینکڑوں افراد نشانہ بنے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں رواں‌سال ہونے والے دہشت گردی واقعات میں زِخمی یا شہید ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ اس حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں رواں سال پولیس، ایف سی، آرمی سمیت عام شہری بھی متاثر ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سال رواں 1404 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں مجموعی طور پر 408 افراد شہید جبکہ 986 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سب سے زیادہ 174 پولیس اہلکار شہید جبکہ 401 اہلکار زخمی ہوئے۔ ضم اضلاع کے اعداد و شمار کے مطابق 560 اور بندوبستی اضلاع میں 844 افراد نشانہ بنے۔
ذرائع کے مطابق ڈی ائی خان میں 212، جنوبی وزیرستان اور ایف ار ٹانک میں 87 افراد مجموعی طور پر نشانہ بنے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے 51 جوان شہید جبکہ 124 زخمی ہوئے، ایف سی اہلکاروں میں 31 شہید جبکہ 111 اہلکار زخمی، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے 10 اہلکار شہید جبکہ 39 زخمی ہوئے ہیں۔ 144 شہریوں کی شہادت اور زخمی 311 افراد بھی اس اعداد و شمار کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کو رکنیت ملنے پر اسرائیلی سفیر نے یو این چارٹر پھاڑ دیا