ورکرز کنونشن

کوہاٹ میں پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن کی اجازت نہ مل سکی

ویب ڈیسک :ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو ورکرز کنونشن کے انعقاد کے لئے اجازت نہ مل سکی ۔
ضلعی ا نتظامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے درخواست گزار نے درخواست میں شرکاءکی تعداد ،وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا بکہ ایس او پیز پر عمل کرنے کا بیان حلفی بھی درخواست کیساتھ جمع نہیں کروایا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس افسر نے بھی تحریک انصاف کی درخواست کو نامکمل قرار دیا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے این او سی کے حصول کیلئے درکار کوائف مکمل نہیں کئے ۔
تحریک انصاف نے 10دسمبر کو جانانہ ملز گراو¿نڈ میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا تھا ۔
دوسری جانب این او سی نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کسی بھی رہمنا کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ