ڈی آر او، آر اوز کی تعیناتی

عام انتخابات، ڈی آر او، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: آئندہ عام انتخابات2024 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ڈی آر اوز ، ریٹرننگ افسران، آر اوز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، اے آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے36اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات ہوں گے، پنجاب کے41اضلاع میں سے40کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈی آر اوز ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد خالد منظور کو ڈی آر او تونسہ تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے30اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ڈی آر اوز ہوں گے، اسی طرح صوبہ بلوچستان کے 36اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ڈی آر اوز تعینات کر دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اسلام آباد تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی