اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو رہا ئی مل گئی

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی مل گئی ۔
ڈپٹی کمشنرصوابی کے مطابق اسد قیصر کے خلاف 8 دسمبرکو تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری ہوا تھا‘تاہم ڈپٹی کمشنر صوابی نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او کا آرڈر واپس لیتے ہوئے رہائی کا حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم ان و امان میں خلل نہیں ڈالے گا، ملزم صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر تین ایم پی او معطل کرنے پر اسد قیصرکو مردان جیل سے رہاکر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کا لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا عندیہ